شوبز

اقرار الحسن کی تیسری شادی کے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ، سچ سامنے آگیا

کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا، نیوز کاسٹرعروسہ خان نے اقرار سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

اس حوالے سے عروسہ خان کی اقرار الحسن کے اہلخانہ کے ہمراہ کھینچی گئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ صارفین کے تجسس کو اب عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاںٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن میں دور کردیا ہے۔ عروسہ خان کے ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔ ایک صارف نے عروسہ سے سوال کرتے ہوئے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ دونوں۔ کچھ صارفین نے عروسہ خان کوشادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 2006 میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قر العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔ واضح رہے کہ قر العین اقرار نے اپنے شوہر کی پہلی شادی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرح نے اقرار کی ممکنہ تیسری شادی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button