شوبز

امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا بھی اداکاری کے شعبہ میں ڈیبیو کے لئے تیار

بھارت کے ہردلعزیز اداکارامیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کے بالی وڈ ڈیبیو سے متعلق زیرِگردش خبروں پر انکی والدہ شویتا بچن نے بالآخر خاموشی توڑدی۔

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک)امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا بھی اداکاری کے شعبہ میں ڈیبیو کے لئے تیارنظر آرہرہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہردلعزیز اداکارامیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کے بالی وڈ ڈیبیو سے متعلق زیرِگردش خبروں پر انکی والدہ شویتا بچن نے بالآخر خاموشی توڑدی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ خبر زور و شور سے چرچوں میں ہے کہ نویا نویلی نندا جلد اپنے نانا، نانی اور ماموں کی طرح بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے والی ہیں۔

جہاں نویا کے بھائی اگستیا نندا سال 2023 میں ہدایتکارہ زویا اختر کی ویب سیریز ’دی آرچیز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر  آئے وہیں یہ بھی اندازہ لگایا جانے لگا کہ ننیالی پیشے کو نویا بھی اپنائیں گی۔

حال ہی میں نویا نے ’بیسٹ فیمیل پوڈ کاسٹر‘ کا ایوارڈ جیتا جس کو شویتا بچن نے حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں یہاں نویا کیلئے آئی ہوں، مجھے اس پر فخر ہے  اور آج اس کی جگہ اسکا ایوارڈ لیتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے‘۔

اسی دوران انہوں نے نویا کے بالی وڈ ڈیبیو سے متعلق پوچھے جانے پر  اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ نویا کس کام کا شوق رکھتی ہیں اور وہ اس میں ہی مصروف ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں آنے کا نویا کوئی ارادہ رکھتی ہے‘۔

واضح رہے کہ نویا نویلی نندا کے پوڈکاسٹ کا نام ’واٹ دا ہیل‘ ہے جس میں وہ اپنی والدہ شویتا اور نانی جیا بچن سے دلچسپ گفتگو کرتی نظر آئیں اور یہ شو سننے والوں نے بے حد پسند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button