شوبز

اننت امبانی کی شادی،دنانیرمبین نے مسلہ فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا دی

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی اور دوسری جانب فلسطینی مظالم سے متعلق معنی خیز پیغام جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور(شوبز ڈیسک)اننت امبانی کی شادی،دنانیرمبین نے مسلہ فلسطین کے حق میں آواز اُٹھا دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ، ماڈل دنانیر مبین نے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی اور دوسری جانب فلسطینی مظالم سے متعلق معنی خیز پیغام جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان دنوں بھارتی میڈیا سمیت پورے سوشل میڈیا پر امبانی خاندان کی پری ویڈنگ تقاریب کا چرچہ ہے، اننت امبانی کی پری ویڈینگ راؤنڈ ٹو کا آغاز 29 مئی کو لگژری کروز پر ہوا۔

اس تقریب میں ایشیا کی نامور شخصیات سمیت  تقریباً 800 مہمانوں کو کروز پر مدعو کیا گیا ہے، جن میں بالی وڈ ستاروں اور بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹائیکونز اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ شادی کی اس عالیشان تقریب میں نامور گلوکاروں کو بھی پرفارم کرنے کے لاکھوں روپے دیے گئے ہیں جن میں ایک نام امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا بھی شامل ہے۔

غرض کہ یہ شادی اپنی نوعیت کے حساب سے دنیا کی سب سی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ طویل ہونے کے سبب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ دنانیر مبین نے امبانی شادی کا سوشل میڈیا پر بول بالا دیکھتے ہوئے فلسطینی مظالم کی جانب امت مسلمہ کی توجہ مرکوز کرادی۔ فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ،’اس بار اس شادی کو انٹرنیٹ پر حاوی نہ ہونے دیں۔‘

اننت کی شادی اور فلسطینی مظالم، دنانیر مبین نے آواز بلند کردی

اداکارہ کا کہنا تھاکہ،’ ’دنیا کو کسی بھی اور موضوع کے بجائے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر بات کرنی چاہیے۔‘ دنا نیر نے امبانی خاندان کی شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’ایسے مواد کو دیکھنا اور شیئر کرنا بند کریں، اُنہیں ہمیں اصل مدعے سے توجہ ہٹانے نہ دیں۔‘ یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع میں اب تک 36 ہزار سے زائد معصوم اور بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button