شوبز

ایرانی اداکارائوں کو حجاب نہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے فرد جرم عائد کر دی

دونوں اداکاراؤں پر عوامی مقامات پر حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے عدلیہ کے سپرد کردیا گیا ہے: پولیس

تہران(آن لائن) ایران میں 2 مشہور اداکاراؤں کو حجاب نہ پہننے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 مشہور ایرانی اداکاراؤں کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر ضابطہ لباس کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تہران پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں پر عوامی مقامات پر حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے عدلیہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اداکارہ کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر مقدمہ چلنے کی صورت میں انہیں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔گذشتہ ہفتے 53 سالہ اداکارہ بہرام کی بغیر حجاب کی تصاویروائرل ہوئی تھیں جو انہوں نے ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران کھینچی تھیں جبکہ 61 سالہ ریاحی کی عوامی مقامات پر بغیر حجاب لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button