شوبز

ایشا دیول طلاق کے بعد پہلی بارمنظرعام پرآگئیں

اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے دوست اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی کی شادی میں شرکت کے لیے گوا روانہ ہو رہی تھیں۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) حال ہی میں طلاق کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بالی ووڈ کی اداکارہ ایشا دیول طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول اپنے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے چار دن بعد ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سفید شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔ ممبئی ایئر پورٹ پر پاپرازی کے نمائندوں نے اداکارہ کی خیریت سے متعلق سوال کیا۔ میڈیا نمائندوں کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے دوست اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی کی شادی میں شرکت کے لیے گوا روانہ ہو رہی تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشا اور اُن کے سابق شوہر بھرت تختانی نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button