شوبز

ایشا دیول نے اپنے والد کے خوف سے کونسی غلطی کی اور اس کا کیا نقصان اٹھانا پڑا؟

ماضی میں جب ایک مرتبہ کافی ود کرن میں شرکت کی تب ایک عالیشان فل اسٹائلش لباس چھوڑ کر والد کے خوف سے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیاتھا: ایشا دیول

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مشہور اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والد و لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے خوف سے کونسی غلطی کی اور اس کا کیا نقصان اٹھانا پڑا؟ تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشا دیول نے بتایا کہ ماضی میں جب ایک مرتبہ انہوں نے کافی ود کرن میں شرکت کی تب ایک عالیشان فل اسٹائلش لباس چھوڑ کر انہوں نے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا۔ ایشا نے بتایا کہ ان کے دل میں تھا کہ شو کی یہ قسط ان کے والد دھرمیندر ضرور دیکھیں گے اسی لیے وہ چاہتی تھیں کہ اچھے اور مکمل لباس میں ہوں اسی لیے انہوں نے شلوار قمیض پہنا۔

واضح رہے کہ 2022ء میں اجے دیوگن کی سیریز ارودرا: دی ایج آف ڈارکنس کے ساتھ اداکاری میں واپس آنے والی ایشا دیول نئے سرے سے اپنے کیرئیر کے آغاز پر خوش ہیں اور مزید اس قسم کے کردار کی تلاش میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی ایشا اور ان کے شوہر کے درمیان 11 سالہ شادی کا تعلق ختم ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button