شوبز

ایشل فیاض کے فیس بک اکائونٹ پر غیر اخلاقی ویڈیو کی بھرمار ‘ سب حیران

پیج پر میرا کوئی اختیار نہیں ہے،متعدد کوششوں کے باوجود ہ پیج دوبارہ حاصل نہیں کر پارہی ہوں' نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں: ہاجرہ یامین

کراچی (شوبز رپورٹر، انٹرنیوز)ایشل فیاض کے فیس بک اکائونٹ پر غیر اخلاقی ویڈیو کی بھرمار ‘ سب حیران رہ گئے، ہیکرز نے پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے نامناسب ویڈیوز شیئر کردیں۔

ایشل نے انسٹاگرام سٹوری میں مداحوں کو بتایا کہ میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے،صارفین پیج کو بلاک کرنے کے لئے اسے رپورٹ کریں۔اداکارہ نے بتایا کہ پیج پر میرا کوئی اختیار نہیں ہے،متعدد کوششوں کے باوجود ہ پیج دوبارہ حاصل نہیں کر پارہی ہوں۔ایشل فیاض کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں ان میں رومانوی کلپس بھی شامل تھے۔ ایشل کی انسٹاگرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں فیس بک پیج کا اختیار واپس لانے کے کئی مشورے بھی دے دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button