شوبز

بالی ووڈ:کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں نورا فتحی کیا ڈیمانڈ کی جاتی تھی؟

اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ملنے والی نصیحتوں پر عمل نہ کر کے خوش ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ملنے والی نصیحتوں پر عمل نہ کر کے خوش ہوں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 31 سالہ نورا فتیحی نے اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اچھے اور برے فیصلوں سے متعلق بات کی۔ نورا فتیحی نے کہا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دوران مجھے مخصوص لوگوں اور اداکاروں کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا کہا جاتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اب میں اپنے اصول بناتی ہوں اور اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں۔ نورا فتیحی نے کہا کہ میری کامیابی کسی دوسرے شخص کی وجہ سے نہیں ہے، یہ میری اپنی وجہ سے ہے اور باقی سب صرف ایک پلس ہیں اس لیے مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ مزید بتایا کہ انہیں رئیلٹی شوز کا حصہ بھی نہ بننے کی نصیحتیں کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button