شوبز

بالی ووڈ اداکارعمران خان نےاپنی بیوی کو طلاق کیوں دی تھی؟وجہ سامنے آگئی

اداکار عمران خان نے پہلی بار اپنی سابقہ ​​اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق اور تعلقات میں پیدا ہونے والے بگاڑ سے متعلق بات کی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارعمران خان نےاپنی بیوی کو طلاق کیوں دی تھی؟وجہ سامنے آگئی۔ بالی ووڈ اداکار عمران خان نے پہلی بار اپنی سابقہ ​​اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق اور تعلقات میں پیدا ہونے والے بگاڑ سے متعلق بات کی ہے۔ معروف اداکار عامر خان کے بھانجے، عمران خان ماضی کے نامور فنکار رہ چکے ہیں، ان کی فلم ’جانے تو یا جانے ناں‘ نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے نرم مزاج اور لڑائی جھگڑے سے بھاگنے والے لڑکے کا کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد ان کا ایک ’سافٹ امیج‘ بن گیا تھا جسے لڑکیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

بعد ازاں ان کی ریلیز ہونے والی ہر فلم فلاپ رہی جس کے بعد انہوں نے شوبزکی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اسی دوران عمران خان کی اہلیہ اونتیکا ملک سے  طلاق بھی ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان اور اونتیکا ملک کی 2011ء میں شادی ہوئی تھی، 2019 میں جوڑے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اداکار نے اب حال ہی میں پہلی بار اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپی وجہ بتائی ہے۔

’ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ڈپریشن سے گزر رہے تھے اور انہیں احساس ہوا کہ ان کی شادی ناکام ہو رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اوپر بننے والی خبروں پر ایندھن نہیں ڈالنا چاہتے تھے مگر اُس وقت وہ بہت سارے مسائل سے لڑ رہے تھے، اُنہیں محسوس ہوا کہ اُن کی شادی اور یہ رشتہ اُن کے لیے کوئی مدد کا ذریعہ نہیں بن رہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک مثالی شادی میں دونوں افراد کو ایک دوسرے کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صحت مند اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاہم اُن کا اہلیہ کے ساتھ رشتہ کمزور تھا اور اسی وجہ سے وہ اہلیہ سے الگ ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اُن کی سابقہ اہلیہ دونوں مل کر اپنی بیٹی عمارہ کی پرورش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button