شوبز

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ کیوں مارا؟

سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ ماردیا

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ کیوں مارا؟ اس حوالے سے لوک سبھا کا انتخابات جیتنے والی اداکارہ نے شرمناک سچائی سے پردہ اٹھا دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت چندی گڑھ ائیرپورٹ پر نئی دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں کہ اس دوران سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر اداکارہ کو تھپڑ ماردیا ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ادارے نے کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے واقعے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس واقعے کے بعد کئی کالز آئی ہیں اس لیے بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل محفوظ ہوں، میں ائیرپورٹ پر سکیورٹی چیک کے بعد جیسے ہی باہر نکلی تو دوسرے کیبن میں موجود سکیورٹی اہلکار نے میرے کراس کرنے کا انتظار کیا اور آکر میرے منہ پر تھپڑ مارا اور مجھے گالیاں دینے لگی۔ اداکارہ کے مطابق جب میں نے اس سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو وہ کہنے لگی کہ وہ کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button