شوبز

بالی ووڈ فلم ’ٹائیگر 3‘ کےپہلےگانےکی پہلی جھلک سامنے آگئی 

اداکار سلمان خان اور معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے درمیان تمام تنازعات ختم ہو گئے، آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی جھلک جاری کر دی گئی

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بھائی جان، اداکار سلمان خان اور معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے درمیان تمام تنازعات ختم ہو گئے، آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی جھلک جاری کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکار سلمان خان نے مداحوں کا انتظار ختم کر دیا، نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے ’لیکے پربھو کا نام‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔

سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے گانے کی پہلی جھلک، ’لیکے پربھو کا نام‘، گانا 23 اکتوبر کو ریلیز ہو گا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ گانا معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پہلی بار اپنی آواز میں میرے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔ خیال رہے کہ معروف گلوکار اریجیت سنگھ اور اداکار سلمان خان کے درمیان گزشتہ 9 برس سے تنازعات چل رہے تھے۔

https://x.com/BeingSalmanKhan/status/1714891789834838262?s=20

ان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک ایوارڈ شو کے دوران گلوکار نے ایوارڈ شو میں تاخیر پیش ہونے کا شکوہ اداکار سے کیا، جس پر سلمان خان ناراض ہو گئے تھے، اریجیت نے کئی بار معافی بھی مانگی لیکن ان کا جھگڑا ختم نہ ہوا تھا۔

اب اس گانے کے بعد ان کے درمیان ماضی کے تمام جھگڑے ختم ہو گئے، فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہو گی۔ واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم ’ٹائیگر 3 ‘ میں سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ عمران ہاشمی پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button