شوبز

بالی وڈ کی بڑی آفر،اداکار آغا علی نے بھارتی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

اداکار آغا علی یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری سے نالاں نظر آتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے اسی شوبز انڈسٹری کی ترقی کی خاطر بڑی آفر سے بھی انکار کردیا

کراچی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی بڑی آفر،اداکار آغا علی نے بھارتی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی۔ پاکستانی اداکار اورگلوکار  آغا علی نے بالی وڈ کی بڑی آفر ٹھکرانے کا انکشاف کردیا۔ ڈراما ’بند کھڑکیاں‘ ، ’میں ہاری پیا‘ اور ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری سے نالاں نظر آتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے اسی شوبز انڈسٹری کی ترقی کی خاطر بڑی آفر سے بھی انکار کردیا۔

اداکار کا ماننا ہے کہ شوبز انڈسٹری نے انہیں آج تک قبول نہیں کیا کیونکہ انکا تعلق کسی خاص لوبی سے نہیں ہے۔ دوسری جانب آغا علی نے حال ہی میں نجی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ملک کی خاطر بڑی آفر سے انکار کرنے کا انکشاف کرکے سب کی توجہ بھی حاصل کرلیں۔

میزبان کی جانب سے حریف ملک سے ملنے والی آفر سے انکار کا سوال کیا گیا جس پر جواب دیتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ،’مجھے بالی وڈ سے پنجابی فلم میں اداکاری کی آفر ملی تاہم میں پاکستان میں ایک بڑے ڈراما پراجیکٹ میں مصروف تھا جس کے سبب مجھے اس آفر سے انکار کرنا پڑا’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button