شوبز

برابری پارٹی کےسربراہ اور پاکستانی گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی گئی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) برابری پارٹی کے سربراہ اور  پاکستانی گلوکار  جواد احمد کے والد انتقال کرگئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد  لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

 بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ آج  ہماری رہائشگاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، انہوں نے لواحقین میں ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

جواد احمد  نے اپنی  پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی گئی ہے۔ گلوکار  کی ٹوئٹ پر  شوبز شخصیات اور مداحوں کی  جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button