شوبز

بچوں کو شوبزانڈسٹری سےدورکیوں رکھا؟ اداکارہ ندا یاسر نےوجوہات سامنےرکھ دیں

ندا یاسر نے بتایا کہ میں نے اور یاسر نے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں

کراچی(شوبز ڈیسک)بچوں کو شوبزانڈسٹری سےدورکیوں رکھا؟ اداکارہ ندا یاسر نےوجوہات سامنےرکھ دی۔رپورٹ کےمطابق معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنے کی وجہ بتا دی۔ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک شو میں بطورمہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دیگر موضوعات کے علاوہ بچوں کی پرورش کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہ چیز محسوس کرتی ہوں کہ آج کل گھروں میں بچوں پر رات کو جلدی سونے کے لیے سختی کرنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے لیکن میں نے یہ چیز اپنی ماں سے سیکھی کیونکہ وہ ہمیں رات کو دیر تک نہیں جاگنے دیتی تھیں اور اب میں خود اپنے بچوں کے ساتھ اس حوالے سے سختی کرتی ہوں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ میں نے اور یاسر نے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری امیّ نے ہماری پرورش اس انداز سے کی کہ ہمیں زندگی میں ہر طرح کے اچھے برے حالات کا مقابلہ کرنا آئے، امیّ نے گھر پر گاڑی ہونے کے باوجود بھی ہمیں بس اور ٹیکسی میں سفر کروایا تاکہ ہمارے اندر ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔

ندا یاسر نے بتایا کہ امیّ کی اس انداز میں پرورش کے نتیجے میں ہی میں آج ایک مضبوط انسان ہوں اور اب بالکل اسی انداز سے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہوں تاکہ اُنہیں بھی زندگی میں ہر اچھے برے وقت کا سامنا کرنا آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button