شوبز

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نئے پراجیکٹ میں احسن خان کے ساتھ جلوہ گر

حال ہی پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبرو اداکار احسن خان اور بھارتی معروف اداکارہ سونم باجوہ ایک پردے پر آگئے۔ حال ہی پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

اداکارہ سونم باجوہ کے مطابق انہیں ایسا بالکل محسوس نہیں ہوا کہ وہ پہلی بار پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ اور احسن خان نجی فیشن میگزین کے کور شوٹ کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button