شوبز

بھارتی اداکارہ و دڈانسر نورا فتیحی کی خوبصورتی کا راز کھل گیا،حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ نور فتیحی ماضی میں کسی بھی قسم کی سرجری کروانے کے حوالے سے تردید کرچکی ہیں اور یہ دعویٰ بھی کرچکی ہیں کہ ان کے جسم کی تمام دلکشی قدرتی تھیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و دڈانسر نورا فتیحی کی خوبصورتی کا راز کھل گیا،حقیقت سامنے آگئ۔ بھارتی اداکارہ اورڈانسرنورا فتیحی کی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ نور فتیحی ماضی میں کسی بھی قسم کی سرجری کروانے کے حوالے سے تردید کرچکی ہیں اور یہ دعویٰ بھی کرچکی ہیں کہ ان کے جسم کی تمام دلکشی قدرتی تھیں۔ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ،‘اس کا پورا چہرہ پورا جسم سب کچھ بدل گیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ،‘اچھی خاصی شکل تھی اسکی اسے سرجری کروانے کی ضرورت نہیں تھی۔‘ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ‘نورا فتیحی سرجری کے بعد بہت اچھی لگ رہی ہیں،لیکن اصل بات تو تب ہو جب مشہور شخصیات اس چیز کا اعتراف بھی کریں۔’

گزشتہ ماہ پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کہا کہ ‘ایسی رپورٹس اس لیے شائع ہوتی ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی ہیں۔’ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،‘لوگ صرف سوشل میڈیا الگورتھم گیم کھیل رہے ہیں۔ مجھے ایک اچھی باڈی سے نوازا گیا ہے اور مجھے اس پر اور اپنے اوپر فخر ہے۔ میں اس پر بلکل شرمندہ نہیں ہوں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button