شوبز

بھارتی اداکارہ کریتی سینن نےفلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل،ایک ویڈیو منظرعام پر

بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر اپنی خاص ویڈیوز اور یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر اپنی خاص ویڈیوز اور یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔ سال 2014 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘ہیروپنتی’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کریتی سینن نے انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے۔

کریتی سینن ‘ہیروپنتی’ میں بہترین اداکاری اور رقص کے سبب فلم بینوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد پے در پے سپر ہٹ فلموں میں کام کر کے بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ اداکارہ نے بالی وڈ میں اپنے 10 سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں ان کے کامیاب دس سال کی یادگار ویڈیو کلپس

ویڈیو کے کور پر لکھا ہے کہ ‘ اگر  میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کر سکتے ہیں؟’ جبکہ ویڈیو کے آغاز پر اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں کہے گئے جملوں کو شامل کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ‘اس سب کی شروعات میرے خوابوں سے ہوئی’۔ اس کے بعد کریتی کا فلمی ڈائیلاگ شامل کیا گیا جس میں وہ کہ رہی ہیں کہ ‘میرے بڑے بڑے پوسٹر لگے گیں، ٹی وی پر آؤنگی، انٹرویوز بھی ہونگے’ اور ہر جملے پر اداکارہ کی مختلف کامیابیوں کی جھلک لگائی گئی۔

ویڈیو میں کریتی سینن کے فلمی کرداروں کی جھلک کے علاوہ فلم ‘میمی’ میں بہترین اداکاری کے سبب ‘نیشنل ایوارڈ’ حاصل کرنے کی یادگار ویڈیو بھی شامل کی۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں کریتی سینن نے لکھا کہ ‘ ہندی فلم انڈسٹری میں 10 مکمل ہوگئے جو ایک جادوئی عرصہ معلوم ہوتا ہے’۔ انہوں نے لکھا کہ ‘کل ہی کی بات لگتی ہے کہ جب میں نے فلم سیٹ پر پہلا قدم رکھا تھا اور ایسا لگا کہ میں اسی لمحے کے لیے زندہ تھی’۔ کریتی سینن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ دس سال ان پر محبت کی برسات کی۔

شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button