شوبز

بھارتی اداکارہ کوشا نے ارجن کپور سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ارجن اور ملائکہ اب الگ ہوچکے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارجن اب کسی اور کو ڈیٹ کر رہے ہیں، کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اب ارجن کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا جس کے بعد شوبز حلقوں میں نئی ہلچل مچ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا فورم ریڈٹ پر ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، ایک صارف نے اداکاروں کے قریبی ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کو پوسٹ کیا اور لکھا کہ ارجن اور ملائکہ اب الگ ہوچکے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارجن اب کسی اور کو ڈیٹ کر رہے ہیں، کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اب ارجن کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

صارف نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ارجن کپور اب سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب خبروں پر کوشا کپیلا نے لب کشائی کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ سب میری امی نہ پڑھ لیں۔ انہوں نے خبروں کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر روز میں اپنے بارے میں ایسی نامناسب باتیں پڑھ رہی ہوں کہ اب مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کرانے کی ضرورت پڑگئی ہے۔ کوشا نے مزید لکھا کہ جب بھی میں اپنے بارے میں کچھ پڑھتی ہوں تو میں صرف یہ امید اور دعا کرتی ہوں کہ میری امی یہ سب نہ پڑھ لیں، ان کی سماجی زندگی بہت متاثر ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button