شوبز

بھارتی انتخابات، مودی کی ناقص کارکردگی، شاہ رخ خان کی فلم جوان کے مکالمے وائرل

بھارتیوں کو شاہ رخ خان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے جنتا کو جگایا' بھارت میں سوشل میڈیا پر کنگ خان کی فلم جوان کے مکالمے ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں

ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے آنے والے نتائج کے بعد مودی کی ناقص کارکردگی اور شاہ رخ خان کی فلم ”جوان” کے مکالمے سوشل میڈیال پر وائرل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی الیکشن میں کیا بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مکالموں نے کام دکھا دیا؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ خان نے حالیہ انتخابات میں بڑا کام کردکھایا ہے۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ اس بار عوام نے ذات پات کو نہیں بلکہ کام کو ووٹ دیا، تو کوئی بولا بھارتیوں کو شاہ رخ خان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے جنتا کو جگایا۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر کنگ خان کی فلم جوان کے مکالمے ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button