شوبز

بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، مشہور اداکارہ کار حادثہ میں جاں بحق

اداکارہ پاویتھرا جے رام کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی: بھارتی میڈیا

آندھرا پردیش( کھوج نیوز شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، مشہور اداکارہ خوفناک کار حادثہ میں جاں بحق جبکہ کار میں سوار اہلخانہ شدید زخمی ، طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جے رام اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں، اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے جب کہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button