شوبز

بھارتی فلم پرڈیوسر بھی مودی کے ایجنڈے پر، مسلم مخالف فلموں کی بھرمار، فسادات کا خطرہ

ہمارے بارہ کے نام سے بننے والی فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی: بھارتی مسلمانوں کا مؤقف

نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم پرڈیوسر بھی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ایجنڈے پر چل نکلے ہیں انہوں نے مسلم مخالف فلموں کی بھر مار کر دی جس کے بعد فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمارے بارہ کے نام سے ایک فلم عنقریب ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے 12 بچوں کو پیش کیا گیا ہے۔بھارتی مسلمانوں نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔ یہ فلم تیار کرنے والوں کی متعصبانہ ذہنیت اور مسلم دشمنی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button