شوبز
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، نامور اداکار رتوراج سنگھ چل بسے
رتوراج کو گزشتہ رات گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے: امیت بہل
ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار رتوراج سنگھ 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے’ ان کی موت کی تصدیق اداکار امیت بہل نے کی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے۔ اداکار امیت بہل نے بتایا کہ رتوراج کو گزشتہ رات گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ امیت بہل نے مزید بتایا کہ رتوراج سنگھ لبلبے کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے علاج کیلئے وہ کئی دن تک اسپتال میں بھی رہے اور ڈسچارج ہو کر کچھ دن قبل ہی گھر واپس آئے تھے۔