شوبز

بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کے معروف اداکار فریڈرکس چل بسے

دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس عرف فریڈرکس پیر کی رات چل بسے۔ان کی موت کی تصدیق دینش فیڈنس نے کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔ دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں ”فریڈرکس”کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button