شوبز

جویریہ سعود نےشادی میں ناکام ہونے والوں کے چال چلن پرسوال اُٹھا دیا

معروف اداکارہ، پروڈیوسرومیزبان جویریہ سعود نےکہا ہےکہ جن کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کہیں اوربھی چل رہے تھے

کراچی(شوبز ڈیسک)جویریہ سعود نےشادی میں ناکام ہونے والوں کے چال چلن پرسوال اُٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ، پروڈیوسرومیزبان جویریہ سعود نےکہا ہےکہ جن کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں بعد میں پتہ چلتا ہےکہ وہ کہیں اوربھی چل رہےتھے۔ اداکارہ جویریہ سعود نے گزشتہ روزشو میں اپنے شوہر، فلم و ٹی وی اداکار، پروڈیوسر سعود قاسم کے ساتھ شرکت کی۔ اس دوران جویریہ سعود کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے سعود قاسم کے رشتے کی پیشکش دوسری بار آنے پرقبول کی تھی۔ 

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں نے پہلی بار میں رشتہ قبول نہیں کیا تھا، اس دوران سعود قاسم نے جویریہ کی جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ میرا فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ریکارڈ اچھا نہیں تھا اسی لیے جویریہ نے ہاں بولنے میں تاخیر سے کام لیا۔

شو کےدوران ایک سوال کےجواب میں طلاقوں کی بڑھتی شرح پربات کرتےہوئےفنکار جوڑے نےاپنی اپنی رائےکا اظہارکیا۔ اداکارہ جویریہ کا کہنا تھا کہ جن افراد کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں، کچھ ماہ بعد وہی اپنے قریبی دوستوں سےشادیاں کررہےہوتےہیں، بعد میں پتہ چلتا ہےکہ وہ کہیں اوربھی چل رہےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button