شوبز

حرا مانی پیسوں کی لالچی‘سوشل میڈیا پر انکشاف‘ چہ میگوئیاں

حقیقت میں ان میں پیسوں کا لالچ ہے، بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں کرسکتیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو کے دوران خود کو پیسوں کا لالچی قرار دے کر سب کو حیران کردیا۔حرا مانی نے شوبز کی دنیا میں قدم ہوسٹنگ سے رکھا جس کے بعد انہوں نے ڈراما ’پریت نہ کریو کوئی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔اداکارہ سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر کبھی تعریف تو کبھی تنقید پاتی رہتی ہیں۔حرا مانی اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں جو سوشل میڈیا پر لازمی کوئی نہ کوئی نئی بحث چھیڑ دیتی ہے۔

حرا مانی کے ایک ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں کہی گئی بات سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹی نظر آرہی ہے جس میں وہ اپنے حوالے سے انکشاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حرا مانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے پر موقف دیتی نظر آئیں اور اسی دوران انہوں نے کہا کہ ’اُن سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا’۔حرا مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘جبکہ ہاں حقیقت میں ان میں پیسوں کا لالچ ہے، بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں کرسکتیں۔‘حرا مانی کی صاف گوئی پر شو کے میزبان نعمان اعجاز ان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور کہا کہ ‘یہ بھی بڑی بات ہے کہ آپ نے اس بات کو قبول کیا کہ پیسوں کی لالچ ہے’۔

ڈراما ‘ دو بول’، ‘ میرے پاس تم ہو’ اور ‘یقین کا سفر’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے۔حرا مانی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ رِیلیزیا برانڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جو کبھی مداحوں کی جانب سے پسند کی جاتی ہیں تو کبھی تنقید کی زد میں آجاتی ہیں۔گزشتہ دنوں بھی انہوں نے توجہ حاصل کرنے کیلئے عجیب بیان داغ دیا تھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’اگر انکی شادی مانی سے نہ ہوتی تو اب تک وہ پانچ، چھ شادیاں کرچکی ہوتیں کیونکہ وہ ایک بہت دل پھینک قسم کی خاتون ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’مانی میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو مجھے میرے خاوند میں چاہیے تھیں۔‘ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مانی کی پرانی تصویر جاری کرتے ہوئے ان میں چھ خصوصیات بتائی تھیں۔انہوں نے لکھا تھاکہ‘ہریتک کی باڈی، شاہ رخ کی ادائیں، بوبی دیول سے مضبوط بال، سلّو بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے جتنا مردانہ، عامر خان جیسا کیوٹ پپو، وہ ہے چھ مردوں کی خصوصیات والا مانی۔ ایسے بیان کو پڑھ کر کچھ نے تو تنقید کی کچھ نے مزے لئے تھے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button