شوبز

دوران شو گلوکارہ شازیہ منظورکا "ٹوپی ڈرامہ” مداحوں کی شدید تنقید

شازیہ منظور نے دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑنےکی دھمکیاں دیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد اسی شو میں ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں

کراچی(شوبز ڈیسک)دوران شو گلوکارہ شازیہ منظورکا "ٹوپی ڈرامہ” مداحوں کی شدید تنقید تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑنےکی دھمکیاں دیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد اسی شو میں ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں جس پر مداحوں نے گلوکارہ کے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شازیہ منظور نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تاہم انہوں نے شو کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا۔وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو شازیہ منظور میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ چوہدری بلند بخش نامی شخص کی شو میں انٹری ہوتی ہے جو مہمان گلوکارہ سے بےتکلف ہونے کی کوشش کرتا ہے۔چوہدری بلند بخش کی بے تکلفی شازیہ منظور کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور غصے میں میزبان پر برس پڑتی ہیں اور شو چھوڑ کر جانے لگتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button