شوبز

دوست کی سالگرہ کا جشن منانا علی عظمت کو مہنگا پڑ گیا، تنقید کے نشتر چل گئے

جب گلوکار نے اپنے دوست کو زبردستی گلے سے پکڑتے ہوئے، اس کے منہ میں کیک کا ایک بڑا سا سلائس ڈالاتو ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(کلچر ل رپورٹر، آن لائن)پاکستانی گلوکار علی عظمت نے اپنے دوست کی سالگرہ کا جشن منایا، اسی دوران گلوکار نے زبردستی اپنے دوست کو پکڑ کر کیک کھلایا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار علی عظمت کو اپنے دوست کی سالگرہ کا جشن منانا اس وقت مہنگاپڑ گیا۔ جب گلوکار نے اپنے دوست کو زبردستی گلے سے پکڑتے ہوئے، اس کے منہ میں کیک کا ایک بڑا سا سلائس ڈالا۔ جس کے بعد جشن مناتے ہوئے علی عظمت نے منہ سے باہر زبان نکالی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گلوکار کو روکنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔علی عظمت کا اپنے دوست کو زبردستی کھینچ کر پکڑنا سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ پسند نہ آیا۔ یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر ہو رہی ہے جس میں صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک مہمان کے ساتھ زیادتی ہے آپ علی عظمت کے ایکشن میں واضح فرسٹریشن دیکھ سکتے ہیں تفریح نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ جارحانہ ہے! کسی کو صرف کیک کھلانے کے لیے ایسا حملہ کرنا۔ عجیب۔ایک صارف نے لکھا کہ پڑھے لکھے لوگ جاہلیت کرتے ہوئے۔ یہ ہیں ہمارے نام نہاد ہیرو ایک فریم میں ہیں، یہ سالگرہ یا کسی چیز کا بدلہ، فریم میں موجود خاتون انہیں روکنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button