شوبز

دوسری شادی:اداکارہ حبا علی نےکھل کرمخالفت کردی

حبا علی کا کہنا تھا کہ،’افئیر کے بعد ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو لےکر پہلی بیوی سے جھگڑا ہوتا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)دوسری شادی:اداکارہ حبا علی نےکھل کرمخالفت کردی ۔رپورٹ کے مطابق شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی نے غیرازدواجی تعلقات اوردوسری شادی پر اپنے مؤقف واضح کردیے۔ بطورچائلڈ اسٹارشوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے والی اداکارہ حبا علی ان دنوں ڈراما سیریل ’شدت’ میں انمول بلوچ عرف ’اسرا’ کی بھابھی کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ کئی سال شوبز سے وقفہ لینے کےبعد حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا ڈراما ’مائی ری’ میں راحیلہ کے کردار سے بھی خوب داد سمیٹتی نظرآئیں۔

حبا علی حال نے ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرنے کے ساتھ آج کل ہونے والے غیر ازدواجی تعلقات کے موضوع پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ حبا علی سےشوبز انڈسٹری کے لوگوں کی مثال دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ آجکل لوگ دو سے تین شادیاں کر رہے ہیں تو کیا ان لوگوں کا پہلے سے افیئر چل رہا ہوتا ہے؟

جواب میں اداکارہ نےاپنا مؤقف واضح کرتےہوئےبتایا کہ ’میرے خیال سے وہ پہلےسےتعلقات میں ہوتےہیں جو انکی پہلی شادی کےرشتےہربھی اثراندازہوتا ہے’۔ حبا علی کا کہنا تھا کہ،’افئیر کے بعد ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو لےکر پہلی بیوی سے جھگڑا ہوتا ہے اورطلاق دینے یا دوسری شادی کرنےکی دھمکیاں شروع ہوجاتی ہیں’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آدمی کے پاس دوسرا آپشن پہلے سے موجود ہوتا ہے اور پکار وہاں سے بار بار آرہی ہوتی ہے اسی وجہ سے پہلی شادی ناکام ہوجاتی ہے’۔ حبا علی نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’ وہ ایک سے زیادہ شادیوں کو قبول نہیں کرتیں اور وہ ایسا کبھی نہیں کریں گی کیونکہ وہ کسی دوسری عورت کے ساتھ ناانصافی نہیں کر سکتی۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button