شوبز

روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بڑا راز کھل کر سامنے آگیا

روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

داغستان (آن لائن)روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بڑا راز کھل کر سامنے آگیا ‘ روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ حسب اللہ اور ان کے ساتھیوں کو داغستان کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مشہور ٹک ٹاکر اور ان کے دوست مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا اور انہیں کسی غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم بعدازاں ٹک ٹاکر نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ ان کی دوست گاڑی چلا رہے تھے اور ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ UFC سفیر حسب اللہ نے 2020 میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے ایم ایم اے کے سپر اسٹار میک گریگر کانر کو لڑائی کا چیلنج دے کر بھی بے حد شہرت پائی، ان کے ٹک ٹاکر پر 4.6 بلین ویوز ہیں جبکہ انسٹاگرام کے مداحوں کی تعداد 2.6 ملین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button