شوبز

سابق گرل فرینڈ سومی علی کا سلمان خان پرنیا الزام سامنےآگیا

اداکارہ سومی علی نےکہا کہ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کےساتھ تعلقات ہوتے ہوئے بھی مجھ سےدوستی کی اور انہیں دھوکہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)سابق گرل فرینڈ سومی علی کا سلمان خان پرنیا الزام سامنےآگیا،رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹارسلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی ایک پھران پر بےوفائی کا الزام عائد کردیا۔سابق اداکارہ سومی علی نےکہا کہ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کےساتھ تعلقات ہوتے ہوئے بھی مجھ سےدوستی کی اور انہیں دھوکہ دیا۔

سنگیتا بجلانی کی موجودگی میں سلمان خان کی زندگی میں دوسری عورت میں تھی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن شادی سے چند ہفتے قبل سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کو میرے اپارٹمنٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جو کچھ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ کیا وہی انہوں نے میرے ساتھ بھی کیا۔

سومی علی کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے سے میں نے یہ سیکھا کہ آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو وہی آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ سومی علی ماضی میں بھی اداکار سلمان خان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button