شوبز

سجاد علی کی آواز کا جادو پھر چل گیا، ٹیکساس کے شہریوں کے دل موہ لیے

سجاد علی نے اپنے معروف گانوں بس بھئی بس، سنڈریلا، بے بی، ماہیوال، بولو بولو، ہر ظلم تیرا یاد ہے جیسے گانوں سے کنسرٹ میں موجود موسیقی کے شائقین کو مسحور کردیا

کراچی (کھوج نیوز، انٹر نیوز) سجاد علی کی آواز کا جادو پھر چل گیا، ٹیکساس کے شہریوں کے دل موہ لیے ‘ لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں گائیکی کے ذریعے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سجاد کے کنسرٹ میں پلاٹینم پروڈیکشن اور 7/24 انٹرٹینٹمنٹ کے تحت ہونے والے سولڈ آؤٹ کنسرٹ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے بھی شرکت کی۔سجاد علی نے اپنے معروف گانوں بس بھئی بس، سنڈریلا، بے بی، ماہیوال، بولو بولو، ہر ظلم تیرا یاد ہے جیسے گانوں سے کنسرٹ میں موجود موسیقی کے شائقین کو مسحور کردیا۔ پرستاروں نے سجاد علی کا ‘بولو بولو’ گانا جھوم جھوم کر گایا اور اپنی خوبصورت آواز سے کنسرٹ کو مزید رنگین بنادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button