شوبز

سدھارتھ ملہوترا کو زور دار دھچکا، فلم ”یودھا” کی ریلیز ملتوی مگر کیوں؟

فلم کی ریلیز میں التواء نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم اب 15 ستمبر کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کے نامور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ‘یودھا’ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے، فلم کو 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا۔

فلم کی ریلیز میں التواء نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم اب 15 ستمبر کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔فلم ”یودھا” کو ساگر امبر اور پشکر اوجھا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، ہیرو جوہر، اپروا مہتہ اور کھیتان نے پروڈیوس کیا ہے۔سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم میں دیشا پاٹانی اور راشی کھنہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button