شوبز

سری دیوی کی موت ڈائٹنگ اور نمک چھوڑنے سے ہوئی، بونی کپور نے بڑا راز فاش کر دیا

ڈاکٹر انھیں کہتے کہ آپ کو لو بی پی کا مسئلہ ہے اس لیے آپ سخت ڈائٹ پر عمل پیرا نہیں ہو سکتیں اور نمک نہیں چھوڑ سکتیں: بونی کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت ڈائٹنگ اور نمک چھوڑنے سے ہوئی؟ پروڈیوسر بونی کپور نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی کپور کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران انھوں نے خوراک میں نمک نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے آپ ہوش کھو سکتے ہیں جیسا کہ سری دیوی کے ساتھ ہوا تھا اور وہ گر پڑی تھیں جس سے ان کا آگے کا ایک دانت ٹوٹ گیا تھا۔ مسٹر انڈیا فلم کے پروڈیوسر بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی آن سکرین اپنی شبیہہ سے متعلق بہت حساس تھیں اور وہ اپنی موت سے قبل بھی ڈائٹنگ پر تھیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ اکثر بھوکی رہتی تھیں’ وہ خوبصورت نظر آنا چاہتی تھیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھی کہ وہ سکرین پر اچھی نظر آئیں۔ مجھ سے شادی کے بعد وہ ایک دو موقعوں پر بلیک آؤٹ ہوئی تھیں اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انھیں لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر انھیں کہتے کہ آپ کو لو بی پی کا مسئلہ ہے اس لیے آپ سخت ڈائٹ پر عمل پیرا نہیں ہو سکتیں اور نمک نہیں چھوڑ سکتیں۔ بونی کپور کا کہنا تھا کہ زیادہ تر خواتین سمجھتی ہیں کہ نمک سے بدن میں پانی رکتا ہے اور آپ پھولے نظر آتے ہو۔ یہ ایک وجہ تھی۔ میں بھی ان سے کہتا کہ نمک کو پوری طرح نہ چھوڑو۔ میں کہتا کہ سلاد کھاتے ہوئے اس میں تھوڑا سا نمک ضرور چھڑکیں۔ یہ صرف فلموں کے لیے نہیں تھا جو وہ اس وقت کر رہی تھیں۔ وہ 45-46 کلو وزن تک آ گئی تھیں۔ آپ فلم انگلش ونگلش میں بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button