شوبز

سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ‘ ٹائیگر 3کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا لیکے پربھو کا نام مداحوں کے لیے پیش ' فلم ٹائیگر 3 ، 12 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی(کھوج نیوز) بالی ووڈ کے بھائی جان، اداکار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہو گیا، معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں سلمان خان کے لیے گایا گیا ٹائیگر 3 کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا لیکے پربھو کا نام مداحوں کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اداکار سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔ اس سے قبل کترینہ کیف نے بھی سلمان خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کا تجربہ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے، لیکے پربھو کا نام کی شوٹنگ کے دوران میں نے کئی لمحات کو اپنے ذہن نشین کر لیا ہے۔ اس گانے میں مداح معروف بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کی آواز سے محظوظ ہوں گے، گانے کو پریتم چکرورتی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ مشہورِ زمانہ تنازع کے اختتام کے بعد سلمان خان کے لیے گلوکار ارجیت سنگھ کا پہلا گانا ہے۔ فلم ٹائیگر 3 12 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button