شوبز

سونیا حسین نے عمران ہاشمی کی فلم میں کام کیوں نہ کیا‘پردہ اٹھادیا

بھارتی فلم میں انٹری دے دیتی لیکن خدا کا کرنا دیکھیں کہ انہی دنوں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ آ گیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ سونیا حسین نے بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی سے متعلق فلم میں کام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معروف بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بہت سے سوالوں کے جوابات دیئے۔ان سے جب سرحد پار بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی میں کئی بار بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو چکی ہیں۔تاہم ہمیشہ انہوں نے نفی میں جواب دیا۔انہوں نے اسی بات کو طول دیتے ہوئے ایک مثال بھی دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقات بھی کر لی تھی اور اس وقت ممکن تھا کہ میں بھارتی فلم میں انٹری دے دیتی لیکن خدا کا کرنا دیکھیں کہ انہی دنوں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ آ گیا اور فلم انڈسٹری کے بہت سے سٹارز کے پراجیکٹ ایک ہی جھٹکے میں دھرے کے دھرے رہ گئے اسی وجہ سے میں نے بھی کام نہیں کیا اور ابھی تک بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری نہیں دی۔۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس وقت مجھے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی تھی، اس وقت میری عمر کافی کم تھی، میں بالکل فریش یعنی جوان تھی اور میرے اوپر میرے خاندان کی طرف سے سختیاں بھی تھیں، اس کے علاوہ شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری پڑھائی بھی چل رہی تھی۔اس وقت جتنے بھی پراجیکٹ آئے تھے ان کو نہ کرنے کی وجہ پڑھائی بھی تھی اور اسی وجہ سے بار بار انکار کرنا پڑا تھا۔سونیا حسین نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی اداکاراشوک کمار کی پرانی فلم کے ریمیک اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر مبنی ایک بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی بھی آفرز ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button