شوبز

شادی کی تقریبات پر کروڑوں کا خرچہ، اداکارمنیب بٹ پھٹ پڑے

اس کی وجہ مہنگائی ہے، ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں گوارا نہیں کروں گا کہ میں اتنی بڑی رقم اپنے لیے اپنی شادی پر خرچ کروں : اداکار منیب بٹ

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار منیب بٹ اپنی شادی کی تقریبات پر ہونے والے کروڑوں روپے کے اخراجات پر پھٹ پڑے اور بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک واقعہ 2006 کا ہے جب میں نے میٹرک سے انٹر کیلئے پری انجینئرنگ میں داخلہ لیا تھا، اب میں اس داخلے کو کامرس میں تبدیل کروں گا۔ اداکار نے بتایا کہ مجھے انجینئرنگ بالکل پسند نہیں تھی اس لیے میں اس انجینئرنگ میں داخلہ بھی نہیں لینا چاہتا تھا لیکن والد کے دبا پر میں نے انجینئرنگ میں داخلہ لے لیا اس کے بعد میں فیل ہوگیا، اب میں اس داخلہ کو کامرس میں تبدیل کروں گا ۔

منیب بٹ نے بتایا کہ دوسرا واقعہ میری شادی کے سال کا ہے، اگر میری شادی ماضی کے بجائے ان سالوں میں ہوتی تو میں اب اپنی شادی کیلئے اتنی تقریبات نہیں رکھوں گا اور نہ ہی میں اپنی شادی پر اتنا پیسہ خرچ کروں گا جتنا میں نے کیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ اس کی وجہ مہنگائی ہے، ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں گوارا نہیں کروں گا کہ میں اتنی بڑی رقم اپنے لیے اپنی شادی پر خرچ کروں اور میرے ملک کے کئی لوگ روٹی سے بھی ترس رہے ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے بڑے بڑے ایونٹس کو ختم کردیا ہے، اب میں بچوں کی خوشی کیلئے صرف سالگرہ کی تقریب مناتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button