شوبز

شازی کی شادی کی تقریب، ماہرہ اور کبریٰ کی ڈانس ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

سونیا حسین، مومل شیخ، عدنان صدیقی، منیب بٹ، منال خان، احسن محسن اکرام، ہانیہ عامر، مہوش حیات، بابر ظہیر، کرکٹر شعیب ملک و دیگر ایک ساتھ ڈانس فلو پر رقص کر رہے ہیں

لاہور(شوبز رپورٹر، آن لائن) شازی کی شادی کی تقریب، ماہرہ اور کبریٰ کی ڈانس ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں، فیشن ڈایزائنر اور فوٹوگرافر شہباز شازی لینا شرل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،اور شادی کی تقریبات کسی شاندار تقریب سے کم نہ تھیں۔تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لیے لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس پر نامور فنکار خوب ناچتے اور انجوائے کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، کبریٰ خان، سونیا حسین، مومل شیخ، عدنان صدیقی، منیب بٹ، منال خان، احسن محسن اکرام، ہانیہ عامر، مہوش حیات، شہریار منور، بابر ظہیر، کرکٹر شعیب ملک و دیگر ایک ساتھ ڈانس فلو پر رقص کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button