شوبز

شاہد کپور نے 16 سال بعد جب وی میٹ فلم کی سچائی سے پردہ اٹھا دیا

جب وی میٹ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں،عید پر ایک بار پھر بھارتی سینماگھروں میں ریلیز پر بہت خوشی محسوس ہوئی، شاہد کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) مشہور زمانہ بالی ووڈ رومانوی کامیڈی فلم جب وی میٹ کو ریلیز ہوئے 15 برس ہوچکے ہیں لیکن شائقین اب تک گیت اور ادتیا کی محبت کی کہانی نہیں بھول پائے۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور نے امتیاز علی کی فلم کو چار چاند لگا دیے تھے۔شاہد کا کہنا ہے کہ جب وی میٹ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو پچھلے ہی ہفتے ویلنٹائنز ڈے پر بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور پرستاروں نے بہت شوق سے جا کر فلم دیکھی۔شاہد کپور خود بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر گئے اور فلم ختم ہونے کے بعد مداحوں کے ساتھ موجاں ہی موجاں پر رقص کیا۔بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ16سال بعد جب وی میٹ۔یاد رہے کہ جب وی میٹ 26اکتوبر2007ء کو ریلیز ہوئی تھی، فلم نے بہترین بزنس کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button