شوبز

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی کونسی ذمہ داری سنبھال لی؟

شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے'آ ریان خان کے برانڈ کی نئی وڈیو میں کپڑوں کے نئے کلیکشن کا اعلان کیا گیا ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ”دیاوول” کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ آریان خان کے برانڈ کی نئی وڈیو میں کپڑوں کے نئے کلیکشن کا اعلان کیا گیا ہے اور نئے ٹیزر میں ان کے والد اور وہ خود موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان ایک چاک کے ساتھ تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر وہ غصے سے چاک پھینک کر ایک برش اٹھاتے اور تختہ پر لال لائن ڈال کر غائب ہوجاتے ہیں۔اس کے بعد ”پٹھان” اداکار سامنے آتے ہیں اور وہ ایک اور سرخ لائن لگاتے ہیں جس سے کراس بن جاتا ہے، ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان ایک سیڑھی پر بیٹھے نظر آتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں برش ہوتا ہے۔نئے تشہیر ایڈ کے ساتھ آریان خان نے بالی ووڈ میں اینی ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ آریان اپنے والد کی نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے اور وہ اداکاری کے بجائے کیمروں کے پیچھے رہنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button