شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک ناساز ، اسپتال منتقل
شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ابتدائی علاج کے بعد ان کو چھٹی دے دی گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی و وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی گرمی کے باعث طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریبا دوپہر 1 بجے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔