شوبز

شاہ رخ خان کی نئی فلم ”ڈنکی” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

کنگ خان کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”ڈنکی” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، فلم کے ٹیزر کا اعلان انہوں نے اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں’اپنی سالگرہ کے موقع پر سپر سٹار نے بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد رواں سال اپنی تیسری فلم ڈنکی کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ کنگ خان کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔

ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہے جو ایک صحرا کو پار کر رہے ہیں جبکہ انہیں پیچھے سے ایک شارپ شوٹر نے اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں. ان گروپ میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔ ڈنکی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو سٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے جبکہ وکی کوشل بھی ہیں۔ فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button