شوبز

صنم ماروی نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں کب اور کہاں جلوہ گر ہوں گی؟

پاکستان کی نامور صوفی اور لوگ گلوکارہ صنم ماروی اپریل کے مہینے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بورڈ پر جلوہ گر ہوں گی

نیویارک(آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بورڈ پر جلوہ گر ہوگئیں۔پاکستان کی نامور صوفی اور لوک گلوکارہ صنم ماروی کو اپریل کے مہینے کیلئے اسپاٹیفائی نے ایکول پاکستان پروگرام کے تحت ایمبیسڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صنم ماروی اپنی پرسوز اور روح پرور آواز کی بدولت گزشتہ 14 سالوں کے دوران دنیا بھر کے سامعین کے دل و دماغ پر حکمرانی کر رہی ہیں اور اب وہ ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر کے طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بِل بورڈ پر بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button