عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ پر ان کےچاہنے والوں پرکیا گزری؟
انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر ڈرامے دینے والی اداکارہ عائزہ خان اس نئے فوٹو شوٹ میں بلا کی حسین نظر آ رہی ہیں
کراچی(شوبز ڈیسک) عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ پر ان کےچاہنے والوں پرکیا گزری؟ بات سامنے آگئی۔ معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نےسوشل میڈیا پرنیا فوٹو شوٹ شیئرکیا ہے۔ 33 سالہ عائزہ خان نے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ جھلکیاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر ڈرامے دینے والی اداکارہ عائزہ خان اس نئے فوٹو شوٹ میں بلا کی حسین نظر آ رہی ہیں۔
عائزہ خان کی نئی ویڈیو اور تصویروں نے اُن کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔ عائزہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کرنے میں مرد مداحوں سمیت خواتین بھی پیش پیش نظر آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عائزہ خان ناصرف شادی شدہ اداکارہ بلکہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں، عائزہ خان طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔ عائزہ خان کے نجی اور شوبز کی زندگی کو متوازن انداز میں لے کر چلنے پر متعدد بار کئی اداکاراؤں نے اُنہیں اپنے لیے مثال قرار دیا ہے۔