شوبز

عارف محمود فری ڈائیلسزاینڈ ڈائیگنوسٹک اسپتال کی افتتاحی تقریب 3 مارچ کو منعقد کی جائےگی،کاشف محمود کا اعلان

کاشف محمود نے "کھوج نیوز " سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا سنگ بنیاد 3 سال قبل رکھا گیا تھا اور پچھلے کچھ عرصہ سے یہاں پر مریضوں کے مفت ڈائیلسز کئے جارہے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) ٹیلی ویژن کے معروف اداکار کاشف محمود کی فلاحی تنظیم "آشیانہ ویلفیئر سسٹم” کے تحت ان کے والد کے نام بنائے گئے عارف محمود ڈائیلسز اینڈ ڈائیگنوسٹک اسپتال کی افتتاحی تقریب 3 مارچ کو رائے ونڈ روڈ پر منعقد کی جائے گی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہوں گے جبکہ بہت سی دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

کاشف محمود نے "کھوج نیوز ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا سنگ بنیاد 3 سال قبل رکھا گیا تھا اور پچھلے کچھ عرصہ سے یہاں پر مریضوں کے مفت ڈائیلسز کئے جارہے ہیں،انھوں نے مزید بتایا کہ روزانہ 12 مریضوں کے بلا معاوضہ ڈائیلسز کئے جارہے ہیں جبکہ انھیں ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔کاشف محمود کا کہنا تھا کہ عارف محمود اسپتال میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کے ڈائیلسز کو ممکن بنانے کا ٹاسک پیش نظر ہے جس کے لئے صاحب ثروت حضرات کی معاونت کی ضرورت ہوگی،کاشف محمود کا کہنا تھا کہ "آشیانہ ویلفیر سسٹم” کے تحت اسپتال میں علاج ومعالجہ کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button