شوبز

عاطف اسلم نے فلسطینی مظلوموں کے لئے بڑا قدم اُٹھا لیا

معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

لاہور(شوبز ڈیسک)عاطف اسلم نے فلسطینی مظلوموں کے لئے بڑا قدم اُٹھا لیا، معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ حال ہی میں فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار گلوکار ہر مشکل وقت میں خدمتِ خلق کے لیے پیش پیش رہتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گلوکار نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی ہو۔ فلاحی تنظیم الخدمت کی جانب سے عاطف اسلم سے اظہارِ تشکر کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم نے ظلم کے شکار فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button