شوبز
عرفی جاوید ایک بار تنقید کی زد میں آگئیں مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی
اگر میرا فیشن پسند نہیں، تو مجھ سے یہ رویہ مت رکھیں، مجھے بلا وجہ کے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں: اداکارہ عرفی جاویدکا کرارا جواب
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بگ باس امیدوار عرفی جاوید کو ممبئی کے ایک ریستوران میں داخلے پر پابندی لگا دی ، اداکارہ نے ریستوران میں روکے جانے کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے غصے کا اظہار کیا اورلکھا کہ انہیں ممبئی کے ایک ریستوران میں ان کے فیشن چوائس کے باعث داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اگر آپ کو میری فیشن چوائس نہیں پسند تو ٹھیک ہے لیکن بالکل مختلف رویہ رکھنا اچھا نہیں ہے۔ مجھے بلا وجہ کے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں۔عرفی جاوید آئے روز کیے جانے والے فیشن اور نازیبا لباس کی وجہ سے خبروں میں رہتیں ہیں۔ اسی وجہ سے بگ باس امیدوار پر بے حد تنقید بھی کی جاتی ہے۔