شوبز

عشق مرشد کی ہیروئین دُرفشاں سلیم کو وزن میں کمی کا مشورہ کیوں دیا گیا؟

اداکار علی گل ملاح نے ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ساتھی اداکارہ درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)عشق مرشد کی ہیروئین دُرفشاں سلیم کو وزن میں کمی کا مشورہ کیوں دیا گیا؟بات کھل گئی۔رپورٹ کے مطابق مقبول ڈرامے ‘عشق مرشد’ میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ساتھی اداکارہ درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ علی گل ملاح ایک سندھی فنکار ہیں جو 30 سال سے کام کر رہے ہیں اور ‘عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد اُن کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔

ڈرامے عشق مرشد میں علی گل ملاح نے مزاحیہ کردار ادا کیا تھا جو ہیرو بلال عباس خان کی مزاحیہ انداز میں مدد کرتے دکھائی دیے، مداحوں کی جانب سے ان کے کردار کے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

علی گل ملاح نے کہا کہ ‘اللہ انہیں ترقی دے، وہ اپنی صحت کو تھوڑا کم کریں، وہ تھوڑیHealthy ہیں، ذرا صحت بنائیں، مطلب ڈائیٹنگ کریں’۔ اُن کے اس جواب پر ساحر لودھی نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ وہ جیسی ہیں، بہترین ہیں’۔ علی گل ملاح کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ بعض صارفین علی گل ملاح کی رائے سے اتفاق کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈراما ‘عشق مرشد’ 8 اکتوبر 2023 کو آغاز اور 3 مئی 2024 کو آخری قسط نشر ہونے تک ناظرین میں مقبولیت کے باعث نہ صرف ٹیلی ویژن کی بے پناہ ویورشپ حاصل کرتا رہا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس کے خوب چرچے ہوئے۔

اس ڈرامے میں بلال عباس کے ساتھ اداکارہ درِفشاں کو کاسٹ کیا گیا جن کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا اور اس جوڑی کے علاوہ علی گل ملاح سمیت پوری کاسٹ کو ہی ناظرین کی جانب سے بھرپور محبت ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button