شوبز

علیزے شاہ نے ایک بارپھر خبروں میں جگہ بنالی،

اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے معروف کورین میوزک برانڈ ’’کے پاپ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے بالوں پر گلابی رنگ کروالیا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کو اپنانے کے بعد شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے معروف کورین میوزک برانڈ ’’کے پاپ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے بالوں پر گلابی رنگ کروالیا۔

علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں تاہم ابھی یہ حقیقت سامنے نہیں کہ انہوں نے بالوں پر فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن لگایا ہے۔ دوسری جانب صارفین کی جانب سے اداکارہ کو پاکستانی باربی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پاکستانی باربی کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ علیزے جیسا ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button