شوبز

علیزے شاہ کی ہمشکل ماڈل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

سوشل میڈیا متحرک اسٹار علیزے شاہ کی ہمشکل پاکستانی ماڈل اقراء راجپوت  نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

کراچی(شوبز ڈیسک)علیزے شاہ کی ہمشکل ماڈل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا متحرک اسٹار علیزے شاہ کی ہمشکل پاکستانی ماڈل اقراء راجپوت  نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ ڈراما سیریل ’عہد وفا’ سے شہرت میں چار چاند لگانے والی اداکارہ علیزے شاہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ منفرد فیشن سینس کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں میں جگہ بنائے رکھتی ہیں۔

اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ انکی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا پوسٹس بھی ہیں جس پر نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اداکارہ پر اپنی تصاویر کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کورین لُک میں تبدیل کرنے کے بھی الزامات لگائے گئے۔

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے تنازعات میں گہری علیزے شاہ کی ہمشکل بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔یہ ہمشکل کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ماڈل اقراء راجپوت ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ علیزے شاہ سے مشابہہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

علیزے شاہ سے مشابہت رکھنے والی ماڈل اقراء راجپوت نے اپنے انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ جب بھی وہ فیشن شوٹ پر جاتی ہیں تو سب کہتے ہیں کہ وہ علیزے شاہ کی طرح نظر آتی ہیں۔ ماڈل اقراء راجپوت کے اس انکشاف کے بعد کئی صارفین بھی اس کی حمایت کرتے نظر آئے اور کہا کہ اقراء راجپوت ہوبہو علیزے شاہ کی کاربن کاپی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button