شوبز

فلسطینیوں کی نسل کشی،اُشنا شاہ کا ہالی ووڈ فنکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ویب سائٹ ایکس پر اشنا شاہ نے پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گری کے خلاف خاموش رہنے والے فنکاروں پر مشتمل طویل فہرست شیئر کی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)فلسطینیوں کی نسل کشی،اُشنا شاہ کا ہالی ووڈ فنکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی آواز بننے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بائیکاٹ مہم میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اب فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والی ہالی ووڈ شخصیات کی فہرست شیئر کر کے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اشنا شاہ نے پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گری کے خلاف خاموش رہنے والے فنکاروں پر مشتمل طویل فہرست شیئر کی ہے اور مداحوں سے ہالی ووڈ شخصیات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج سے مشہور شخصیات کے بائیکاٹ کا آغاز کریں اور شروعات ہالی ووڈ کے ستاروں کے ساتھ کریں، اس فہرست میں شامل تمام فنکاروں کو ان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ’اَن فالو‘ کریں اور تہیہ کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سُنیں گے اور مذکورہ فنکار جن مصنوعات کی تشہیر کریں گے وہ بھی نہ خریدنے کا عہد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button